حب: انتخابی کامیابی کے دعویدار گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد ہلاک

451

بلوچستان کے شہر حب چوکی عام انتخابات حلقہ پی بی 21 کے نتائج پر دو سیاسی گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں رات گئے شدید فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

حب چوکی حلقہ پی بی 21 سے پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری اور بھوتانی گروپ آمنے سامنے ہوئیں جہاں دونوں امیداوار کامیابی کا دعویٰ کررہے ہیں۔

دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ آر او دفتر سوک سینٹر کے قریب پیش آیا، ووٹوں کے دوبارہ گنتی کے معاملے پر حالات کشیدہ ہوئے۔ جہاں بعدازاں فورسز نےعلاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نیتجے میں 2 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال حب پہنچایا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں بھوتانی گروپ کے سکندر چھٹنہ اور ایک شخص شامل ہیں۔

خیال رہے بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح حب میں بھی گذشتہ کئی روز سے مرکزی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے جہاں ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہے۔