ایک ہی ایپ پر دو واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانا ممکن

420

ای ہی ایپ پر دو واٹا ایپ اکاؤنٹس چلانا ممکن

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک ہی ایپلی کیشن پر دو مختلف نمبروں پر مشتمل اکاؤنٹس چلانے کا فیچر پیش کردیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے مذکورہ فیچر پر اگست 2023 میں آزمائش شروع کی گئی تھی اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایک ہی ایپ پر متعدد مختلف نمبروں کے ااکاؤنٹس چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

تاہم اب کمپنی نے مذکورہ فیچر کے تحت صرف دو مختلف نمبروں پر مشتمل اکاؤنٹس ایک ہی ایپلی کیشن میں چلانے کا فیچر پیش کردیا۔
یعنی اب کوئی بھی صارف اپنے دونوں واٹس ایپ نمبر ایک ہی ایپلی کیشن میں چلا سکے گا اور اس کے لیے اسے دوسرے موبائل یا دوسری واٹس ایپ ایپلی کیشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ایک ہی ایپ پر دو واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانے کے لیے صارف کو پہلی بار اپنے مرکزی اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جاکر اکاؤنٹس کو کلک کرکے نیا اکاؤنٹ شامل کرنا ہوگا۔

نیا فیچر فوری طور پر صرف واٹس ایپ موبائل میں پیش کیا گیا ہے، اسے تاحال واٹس ایپ بزنس میں متعارف نہیں کرایا گیا اور فوری طور پر صارفین ڈیسک ٹاپ بھی ایک ہی ایپلی کیشن میں دونوں اکاؤنٹس نہیں دیکھ سکیں گے۔