حب: پاکستان کوسٹ گارڈز کا مقامی افراد پر تشدد، راستہ بند کردیا

283

بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے ناکہ کھارڑی کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ ناکہ کھارڑی نے گوٹھ کا راستہ گھڑے کھود کر بند کردیا ہے اور گوٹھ کے مقامی لوگوں پر تشدد کیا ہے ۔

رہائشیوں نے کہاکہ سرکار ہمیں پکی سڑک نہیں دے پائی اپنی مدد آپ راستہ بنائے ہیں ، اور اب انہی راستوں کو فورسز بند کرررہی ہے۔

رہائشیوں کے مطابق آج انکے پرامن احتجاج پر کوسٹ گارڈ لاٹھی چارج سے آٹھ زائد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں

۔تفصیلات کے مطابق ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کی جانب سے قریبی مقامی گوٹھ کا راستہ بند کرنے اور گوٹھوں کے مکینوں پر تشدد کے خلاف موندرہ یکجہتی کونسل نے ناکہ کھارڑی کے سامنے مین شاہراہ بلاک کردی مظاہرین کے مطابق کوسٹ گارڈ اہلکار نے پرامن مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں جس سے 8 سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ اب روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہوا ہے