کیچ: تین طلب علموں کے جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک شاہراہ بدستور بند

223

مظاہرین اور انتظامیہ کے نمائندے کے درمیان طلبا کی بلا مشروط بازیابی تک مزاکرات ناکام۔

جمعہ کی شب ہوشاپ اور تجابان میں پاکستانی فورسز نے مختلف گھروں پر چھاپے مار کر تین طالب علموں اسلم ولد کریم بخش جماعت ہشتم، حمل ولد قادر بحش جماعت دھم سکنہ ہوشاب اور بھادر ولد چاکر سکنہ تجابان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

نوجوان طلبا کی جبری گمشدگی کے خلاف ہفتے کی صبح سے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر علاقہ مکینوں نے دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا ہے، سی پیک شاہراہ پر مظاہرین کی بڑی تعداد اب بھی احتجاج کررہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر تربت حسیب شجاع نے وہاں جاکر مزاکرات کی کوشش کی اور مظاہرین کو گرفتار طالب علم پولیس کے حوالے کرنے کی پیش کش کی مگر مظاہرین نے یہ پیش کش مسترد کرکے لاپتہ طالب علموں کی باحفاظت بازیابی اور انہیں خاندانوں کے حوالے کرنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

سی پیک شاہراہ پر دھرنا کے باعث تربت کوئٹہ ٹریفک معطل ہے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگے ہیں اور مسافروں کو سڑک بند ہونے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود عوام کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جارہے ہیں۔