کوئٹہ: عوامی ہجوم نے پیپلز پارٹی کے انتخابی پوسٹرز اور بینرز اکھاڑ دیے

589

جمعرات کے روز بلوچ لانگ مارچ کے شرکاء کی استقبال کے عوامی ہجوم نے ڈیٹھ اسکواڈ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کوئٹہ کے مختلف مقامات میں پیپلزپارٹی کے انتخابی پوسٹرز، بینرز اور جھنڈے اکھاڑ دیے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جمال رئیسانی اور ڈیتھ اسکواڈ کے دیگر مبینہ ارکان کو پارلیمانی ٹکٹ دینے کے بعد بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے خلاف غصہ بڑھ رہا ہے۔

لوگوں کے ہجوم نے ڈیٹھ اسکواڈ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں ڈیٹھ اسکواڈ کو اسمبلیوں میں پہچانے سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہونگے۔