سرفراز بگٹی عوام دشمن شخص ہے۔ ینگ ڈاکٹرز

272

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدنام زمانہ لوٹا، نا اہل اور بلوچستان کے عوام کے دشمن شخص سرفراز بگٹی کی جانب سے بلوچستان کے 2 معزز شعبوں کے خلاف تضحیک آمیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس پر پوری ڈاکٹرز کمیونٹی میں شدید غم وغصہ پایا جاتا۔

انہوں نے کہاکہ موصوف ایک انٹلیکچول ڈس ایبل شخصیت ہے جس کی اپنی تو کوئی حیثیت نہیں ہے اور پورے بلوچستان کی عوام کو پتا ہے کہ سرفراز بگٹی جو ایک قبضہ مافیا ہے قبضہ گیری کرکے موٹر سائیکل کی ملکیت سے لینڈ مافیا اور اسلام آباد میں محلات کی ملکیت تک پہنچے ، مقتدر حلقوں کے کندھوں پر بیٹھ کر یہ بدنام زمانہ شخص الیکشن ہونے سے پہلے ہی خود کو وزیر اعلیٰ اناؤنس کرواتا ہے اس سے بڑا بلیک میلر کون ہوسکتا ہے ؟ علاقے کے عوام کا ووٹ چوری کرکے یہ چور اور بلیک میلر ڈاکٹروں کے خلاف نامناسب بیانات سے سستی شہرت حاصل کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹرز کمیونٹی کی محدود وسائل میں بے انتہا خدمات کے عوض اس طرح کے بیانات ہرگز برداشت نہیں کریں گے ، موصوف کو اپنے بیان پر تمام ڈاکٹرز کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیے۔