سبی کے قریب پاکستانی فورسز کی قافلے تین مقامات پر حملے

1920

گھات لگائے حملہ آوروں کی جانب سے پاکستانی فورسز کے قافلوں کو نشانہ بنایا گیا-

پاکستانی فورسز کے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کوسبی کے قریب پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں تین مقامات پر نشانہ بنایا جن میں فورسز کو بھاری تعداد میں جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں-

پاکستانی فورسز کے قافلے پر پہلہ حملہ سبی کے قریب مٹھڑی بائی پاس پر کیا گیا جہاں مسلح افراد نے راکٹوں سمیت دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا

ایک اور حملے میں سبی بختیار آباد کے قریب فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے-

واضح رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے گذشتہ روز شروع ہونے والا درہ بولان آپریشن مچھ کے مختلف علاقوں میں 25 گھنٹوں سے زائد وقت سے جاری ہے جہاں مختلف علاقوں سے فورسز کی بڑی تعداد ان علاقوں کے طرف بھڑنے کی کوشش کررہی ہے-

بی ایل اے نے اس آپریشن میں ابتک 67 پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اپنے چار جنگجوؤں کے مارے جانے کی بھی تصدیق کردی ہے-