خیبرپختونخوا: باجوڑ میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

245

خیبرپختونخوا میں ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ پیر کو قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس کی ایک گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس دھماکے میں پانچ افراد جان سے جانے جبکہ 14 افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے میں جان سے جانے والوں اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور طبی عملہ بشمول ایمبولینسز ضلعی ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔