خاران :سابق صوبائی وزیر داخلہ کے انتخابی میٹنگ کے دؤران دھماکہ

644

خاران میں نامعلوم افراد نے انتخابی مہم کے لئے منعقد مجمع کو حملے کا نشانہ بنایا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کی قیادت میں منعقد انتخابی کارنر میٹنگ پر گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-

دھماکے میں زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں-

واقعہ کے بعد نامعلوم افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اور فورسز نے بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، حملہ آوروں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے-

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔