بلوچ نسل کشی کیخلاف کانفرنس، اسلام آباد پولیس کا ساؤنڈ سسٹم پر قبضہ

348

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا بلاکنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو ٹوئٹ کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے اسلام آباد دھرنے میں موجود اسپیکر اور ساؤنڈ سسٹم ضبط کرلیا ہے-

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اس حوالے سے کہا ہے کل احتجاجی کیمپ میں بین الاقوامی مظلوم کانفرنس کے حوالے سے تیاری جاری تھی جس کے لئے ہم نے پہلے ہی اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت لے لی تھی اور ہمیں اجازت فراہم کیا گیا تھا-

تاہم اسکے باوجود پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ نے ہمارے ساؤنڈ سسٹم اپنے قبضے میں لے لئے اور دھرنے کے شرکاء کو ہراساں کیا جارہا ہے-

واضح رہے اس سے قبل بھی اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے بلوچ نسل کشی خلاف جاری دھرنا گاہ سے اسپیکر و مظاہرین کے کمبل اور ٹینٹ پولیس نے ضبط کرلئے تھے جبکہ دھرنے کے شروعاتی دؤر میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے مظاہرین سے بندوق کے زور پر اسپیکر چرا لئے تھے-

اسلام آباد دھرنے کے منتظمین کا کہنا ہے ریاستی اداروں کی جانب ایسے ہتھکنڈے دراصل لاپتہ افراد کے لواحقین کو خوفزدہ کرنا ہے تاہم لواحقین ایسے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے-