کوئٹہ : محسن داوڑ پر حملے کے خلاف احتجاج

209

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ کی قیادت میں پارٹی کے چیئرمین سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر وزیرستان میں الیکشن مہم کے دوران قاتلانہ حملے اور ان کی گاڑی پر فائرنگ کیخلاف جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ندا سنگر، عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی صدر ثناءاللہ کاکڑ اور رحمت وطن پال نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محسن داوڑ پر قاتلانہ حملے کو بدترین تخریب کاری قرار دیکر اس کی مذمت کی اور واقعہ کا ذمہ ریاست اور حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعماری قوتوں نے تخریب کاری ،جنگ کو معیشت و کاروبار بناکر پشتونخوا وطن کو اس کا مرکز بنایا ہے اور اس کے ذریعے خطے و پشتون افغان ملت سے متعلق استعماری و توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کی جارہی ہے اور ہزاروں سیاسی رہنماﺅں و کارکنوں اور عوام کو تخریب کاری کا شکار بنایا ہے ۔

مقررین نے کہا کہ محسن داوڑ پشتون قومی تحریک اور محکوم عوام کے توانا آواز ہے۔ جنہوں نے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ تخریب کاری، بد امنی، جنگی کاورباری کیخلاف آواز بلند کی ہے ان پر حملہ در اصل جمہوری آواز کو خاموش کرنے اور ہمارے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ پشتون قومی تحریک اور ہمارے غیور عوام جمہوری سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کے ذریعے حکمرانوں کی پشتون دشمن عزائم کو ناکام بناکر تخریب کاری کا راستہ روکیں گے۔

مقررین نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءملک امان اللہ مہترزئی کے گھر پر فورسز کے حملے اور چھاپے کی شدید مذمت کی۔