ڈاکٹر ماہ رنگ اور سمی کی اقوام متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات

881

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر 15 جنوری کو ہم نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی سابق چیف مشن محترمہ میو ساتو، جو پاکستان میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے چیف مشن بھی ہیں، اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر آفیسر جناب شاہ ناصر خان اور اقوام متحدہ میں مواصلاتی مشیر ڈاکٹر مریم شیخ سے ملاقات کی۔

ماہ رنگ کے مطابق ہم نے انہیں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بشمول جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، ملک بھر میں بلوچ حقوق کی وکالت کرنے والے پرامن مارچ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور دھرنے کے شرکاء کو احتجاج کی دھمکیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ہمیں اپنی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کے متعلقہ سیکشن کو بھیجا جائے گا۔