جاپان میں شدید نوعیت کا زلزلہ، سونامی کی الرٹ جاری

91

جاپان 7.4 کی شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئ ہے۔

این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ ہوکوریکو الیکٹرک پاور نے کہا کہ وہ اپنے جوہری پاور پلانٹس میں کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی کی جانچ کر رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ جاپان میں زلزلے کے بعد کوریا کے مشرقی ساحل پر واقع گینگون صوبے کے کچھ حصوں میں سمندر کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔