گوادر میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

823

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل رات آٹھ بجے گوادر گھٹی ڈھور میں ائیرپورٹ روڈ پر رائل ریزورٹ کے قریب سرمچاروں نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی ٹھکانے کو بم حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایک شدید زخمی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد ایم آئی اور پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو اٹھا کر لے گئے اور سڑک کو بند کرکے رات گئے تک چیکنگ کرتے رہے۔

ترجمان نے کہا کہ زخمی ہونے والے تینوں افراد مکینک کے بھیس میں پنجاب کے شہر ملتان کے رہاشی اختر نامی شخص کے سربراہی میں ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کیلئے کام کرتے تھے اختر خود اس حملے میں بچ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ اداروں کا یہ ٹولہ گزشتہ کئی سالوں میں یہاں رہائش پزیر تھا اور انہیں مقامی لوگوں میں نیٹ ورکنگ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ بی ایل ایف کے انٹیلیجنس ونگ کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد گزشتہ رات آپریٹنگ ٹیم نے کاروائی سرانجام دی۔

میجر گہرام نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج اور بلوچ نسل کشی میں ملوث تمام اداروں پر حملے جاری رہیں گے۔