کولواہ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

384

بلوچستان ضلع آواران کے علاقے مالار کہن میں ہفتے کی شب مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے ہفتہ کی شام تقریباً پانچ بجے کے قریب راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں فورسز کو جانی مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ تاہم عسکری ذرائع نے واقعہ کے حوالے سے ابتک کوئی موقف پیش نہیں کی ہے ۔

آخری اطلاع تک حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے اور گردنواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں۔