ڈی ایچ کیو سوراب میں پیرا میڈیکل اسٹاف پر تشدد قابل مذمت ہے – ینگ ڈاکٹرز

130

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ شام تقریبا 5 بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ایک شخص کی طرف سے بندوق کی نوک پر زدوکوب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متعلقہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی کی جائے اور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ، سہولیات اور سیکیورٹی کی صورتحال ایک عرصے سے فقدان کا شکار ہے اور آئے روز ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے ساتھ مریضوں کے لواحقین کی طرف سے لڑائی جھگڑے ، گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جس کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی طرف سے بارہا اعلی حکام کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے مگر حکومت کی نااہلی کی اس سے بڑھ کر اور کیا مثال ہوگی کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی بھی محفوظ نہیں۔ کل بروز جمعہ شام تقریبا 5 بجے ایکسیڈینٹ کے ایک مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب لایا گیا جس کی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے ابتدائی علاج شروع کیا مگر مریض کے لواحقین کی طرف سے ہسپتال میں اسلحہ نکال بدمعاشی کی گئی اور ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور ن کو ذدوکوب بھی کرنے کی کوشش کی جس کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں، ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سخت احتجاج کا راستہ اپنانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔