ڈیر غازی خان میں گرفتار سیاسی کارکنان رہا ہوگئے

206

ڈیرہ غازی خان میں بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کی آمد سے قبل بلوچ راج کے مرکزی چیئرمین عبداللہ بلوچ، سابقہ جنرل سیکرٹری بساک سنگت آصف بلوچ , سنگت منہاج خالد بلوچ، ذوالفقار بلوچ اور جمیل بلوچ کو پولیس نے مذاکرات کے نام پہ بلا کر گرفتار کیا تھا، جن کیلئے لانگ مارچ کے شرکاء نے الٹیمیٹم دیتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گرفتار کارکنان رہا کردیئے گئے ہیں۔

لانگ مارچ کے شرکاء ابتک ڈیرہ غازی خان میں موجود ہیں۔ اس وقت مرکزی بازار میں دھرنا جاری ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

تربت سے آغاز ہونے والے لانگ مارچ کے مطالبات میں جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں کے خاتمے کے مطالبات نمایاں ہیں۔