پاکستانی میجر ریٹائرڈ عادل راجہ لندن میں گرفتار

263

پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے خلاف سوشل میڈیا میں سرگرم میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلئے بلایا تھا۔ برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ عادل راجہ کو پاکستانی فوج کیخلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف مواد شیئر کر رہے تھے۔

تاہم اسکے وکیل اور خاندان کی طرف سے ابتک پاکستانی سفارتی ذرائع کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے