پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ جان محمد کرد 9 سال بعد رہا

561

کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 25 جولائی 2015 سے لاپتہ محمد جان کرد بازیاب ہوگئے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئیرمین نصراللہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر خبر دیتے ہوئے کہا ہے بلوچستان کوئٹہ کے علاقے برمہ ہوٹل سے جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے جان محمد کرد 9 سال کے بعد بازیاب ہوگئے ہیں ۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا اور انکے غمزدہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے گی.