مستونگ: سی ٹی ڈی کا گھر پر چھاپہ، 3 افراد لاپتہ، لواحقین نے شاہراہ بند کردی

290

بلوچستان کے شہر مستونگ میں رات گئے پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی کی گھر پر چھاپہ، 3 افراد لاپتہ، لواحقین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات درمیانی شب سی ٹی ڈی نے ڈی سی چوک کے قریب واقع گھر پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

واقعے کے ردعمل میں لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر ڈی سی ہاؤس کے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہیں،۔

شاہراہ کی بندش سے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

خیال رہے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں اور سی ٹی ڈی کی جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کو قتل کرنے کیخلاف گذشتہ روز تربت سے لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا۔

لانگ مارچ گذشتہ رات پنجگور پہنچی جہاں آج دھرنا دیا جائے اور ریلی نکالی جائے گی۔