راسک: پولیس اسٹیشن پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک

483

مغربی بلوچستان کے علاقے راسک میں ایرانی پولیس پر ہونے والے ایک حملے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرہمتی نے بتایا کہ تہران سے تقریباً 1400 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع رسک ٹاؤن میں رات 2 بجے ہونے والے حملے میں سینئر پولیس افسران اور فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کرلی ہے۔

خیال رہے کہ 2019 میں جیش العدل نے ایک بس پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 27 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ حالیہ مہینوں میں عسکریت پسندوں اور چھوٹے علیحدگی پسند گروہوں نے حکومت کے خلاف نچلی سطح کی بغاوت کے حصے کے طور پر پولیس اسٹیشنوں پر حملے کیے ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان ایران کے سب سے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سے ایک ہے۔