دس سالوں سے جبری لاپتہ بیورغ مری کے واپسی کے منتظر ہیں، غربت میں اپنا گذر بسر کرنے والے بیورغ کو غیرقانونی طور پر لاپتہ رکھا گیا ہے۔ لواحقین
جبری لاپتہ بیورغ مری کے لواحقین نے کہا ہے کہ بیورغ ولد حاجی مدد علی مری سکنہ کوہلو کو 23 نومبر 2013 کو پاکستانی فورسز نے رکھنی کے مقام سے اس وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جب وہ ایک گاڑی میں ٹماٹر لیجارہا تھا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس سالوں سے ہم بیورغ مری کے واپسی کی راہ تھک رہے ہیں لیکن غیر قانونی طور پر اس کو لاپتہ رکھا گیا ہے۔
لواحقین نے انسانی حقوق کے علاقائی و عالمی تنظیموں، سیاسی و سماجی کارکنان سے بیورغ مری کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔