خضدار میں سی ٹی ڈی افسر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

701

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے خصوصی دستے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے آج ایک کارروائی میں قابض پاکستانی ادارے سی ٹی ڈی کے ایک افسر مراد جاموٹ کو بم دھماکے میں ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے ایس ٹی او ایس کے دستے نے یہ کارروائی خضدار شہر میں سلطان ابراہیم روڈ پر سرانجام دی، جہاں سی ٹی ڈی ایس ایچ او مراد جاموٹ کی گاڑی پر مقناطیسی بم نصب کرکے نشانہ بنایاگیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ افسر موقع پر ہلاک اور اس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے کہا کہ مراد جاموٹ پاکستان کے فورس سی ٹی ڈی سے منسلک تھے، مذکورہ ادارہ بلوچوں کے گھروں پر چھاپوں، لوگوں کی تذلیل، جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہے۔ ہلاک اہلکار خضدار شہر اور گردنواح میں لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے اور جعلی مقابلوں میں بلوچوں کو قتل کرکے لاشیں پھینکنے میں براہ راست ملوث تھا۔

فوٹو: ہکل میڈیا

انہوں نے کہا کہ مراد جاموٹ مذکورہ جرائم کا مرتکب ہونے پر بی ایل اے کی ٹارگٹ لسٹ پر تھا، جس کو آج بی ایل اے کے خصوصی دستے نے اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔