اسلام آباد پولیس تشدد و گرفتاریاں: ہرنائی میں احتجاجی مظاہرہ

217

بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری لانگ مارچ پر پولیس تشدد اور لانگ مارچ کے شرکاء کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ہرنائی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

ہرنائی بلوچ یکجہتی کمیٹی ہرنائی کی جانب سے اسلام آباد میں بلوچ خواتین پر پولیس کی تشدد، گرفتاریوں، بلوچ نسل کشی کے خلاف اور ریلی کے شرکاء کے حق میں ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جہاں ریلی کے شرکا نے پورے شہر کا چکر لگایا۔

اس موقع پر مظاہرین نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ریلی کے شرکاء کے حق میں اور اسلام آباد پولیس سمیت بلوچ نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی بلوچ نسل کشی کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا-

مظاہرین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین ایک فریاد لیکر اسلام آباد گئے جہاں انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اگر ریاست کا رویہ یہی ہے بلوچوں کے ساتھ تو پھر ریاست خود بلوچستان میں بدامنی کا ذمہ دار ہے جو پرامن مظاہرین کو سننے اور انکے مسائل حل کرنے کے بجائے انھیں تشدد کا نشانہ بناکر اسلام آباد سے واپس موڑنے کی کوشش کی ہے-

ہرنائی مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے لاپتہ افراد کے مطالبات سنیں جائیں اور انکے گرفتاری ساتھیوں کو فوری بازیاب کیا جائے بصورت دیگر بلوچستان بھر میں پھر سے احتجاجوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا-