کیچ: پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ

604

ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستان فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، تفصلات کے مطابق سبدان میں واقع فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد نے مختلف ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ تاہم ابتک عسکری حکام کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گردونواح میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظمیں سرگرم ہیں اور پاکستانی فورسز پر حملے کرتے آرہے ہیں۔