بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت نعمان ولد امان کے نام سے ہوئی ہے۔
لاپتہ ہونے والا نوجوان نودز کا رہائشی ہے، جس کو جمعرات اور جمعے کی درمیان شب فورسز نے نودز میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔