کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے تھریٹ الرٹ کا انتباہ جاری

859

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈی جی لیویز فورس، کمشنر، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈی آئی جی پولیس کو جاری مراسلہ میں تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

ضلع کچہری کوئٹہ، سیشن کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ سمیت اس سے ملحقہ عمارتوں کو کسی شدید قسم کے خطرے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے تمام سیکورٹی فورسز کو ان عمارات اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔