پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

373

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور شہر میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے چتکان کے مقام پر دشمن فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں چوکی میں موجود کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن اہلکاروں کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔