پولیس نے پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ علی وزیرپر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات درج ہیں۔
واضح رہےکہ علی وزیر کو 20 ستمبر 2023 کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، ان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج تھے