خضدار سے نوجوان جبراً لاپتہ

156

بلوچستان کے خضدار کے علاقے کوڑاسک کے رہائشی نوجوان کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت ہارون بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ہارون بلوچ کو گذشتہ روز 6 بجے فورسز نے خضدار سے حراست میں لے کر جبری طور لاپتہ کردیا ہے ۔

واضع رہے کہ اس سے قبل 29 اکتوبر 2023 کو کوڑاسک کے رہائشی دو نوجوان ظفر اور عنایت اللہ کو کیمپ طلب کرکے جبراً لاپتہ کر دیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔