خاران: مومن مزار کے کتاب کی تقریب رونمائی

129

بلوچستان کے ضلع خاران میں رخشان لبزانکی چارگرد کی طرف سے مومن مزار کی کتاب ”بلوچ ءِ زند مان“ کی تقریب رونمائی کے حوالے سے بوائز ڈگری کالج خاران میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع خاران میں رخشان لبزانکی چاگرد کی طرف سے مومن مزار کی کتاب ”بلوچ ءِ زند مان“ کی رونمائی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خاران بوائز ڈگری کالج کے طلبا سمیت اساتذہ، صحافی حضرات و دوسرے طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

پروگرام میں رخشان لبزانکی چارگرد کی طرف سے کلیم ارمان ، عتیق ارشاد ، اور بلوچی و اردو زبان کے شاعر شاجی شمیم ، انگلش لٹریچر کے لیکچرار واجہ مسلم شفی اور دوسرے لوگوں نے کتاب کے حوالے سے پیپر پڑھا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کتاب کے مصنف مومن مزار نے بتایا کہ آج کے دور میں پورے بلوچستان کے اندر اگر دیکھا جائے تو رخشانی لہجے بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اس پر اب تک اتنا خاص کام نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری طرف سے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے اور میں اپنے قارئین کو یہ دعوت دیتا ہوں کہ وہ یہ کتاب پڑھیں اور اس کام کو مزید آگے لیجانے کے لئے آئیں پڑھیں ریسرچ کریں اور ہمارا ساتھ دیں ۔

واضع رہے کہ مومن مزار نے اس کتاب کے لئے خاران سمیت پورے رخشان ریجن میں ایک طویل عرصے تک ریسرچ کا کام کیا ہے اس کے بعد بڑی مشکلات و تنگیوں سے گزر کر یہ کتاب رخشان لبزانکی چاگر کی طرف سے چھاپ کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ رخشان لبزانکی چاگرد خاران کی طرف سے یہ پہلا کتاب ہے جو بلوچ ءِ زندمان کے نام سے رخشانی گالوار میں چھاپ کیا گیا ہے ۔