جعفرآباد: کاروکاری کے الزام میں شوہر نے بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا

130

جعفر آباد تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ ابراہیم بادینی میں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے قتل ہونے والوں کی شناخت (ل) بی بی اور علی دوست کے نام سے ہوئی، وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

پولیس نے گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ڈیرہ اللہ یار پولیس نے دونوں لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیں۔