تربت: جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے بالاچ کے لواحقین کا میت کے ساتھ دھرنا

384

گذشتہ شب بلوچستان کے علاقے تربت میں سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے بالاچ ولد مولابخش کی میت کے ساتھ لواحقین نے شھید فدا چوک پر دھرنا شروع کردیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انصاف ملنے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ بالاچ کو آج تربت میں چار افراد کے ساتھ جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔

لواحقین کے مطابق بالاچ کو 2 دن قبل سی ٹی ڈی نے عدالت میں پیش کرکے ان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ تک حاصل کیا مگر آج انہیں چار دیگر زیر حراست افراد کے ہمراہ جعلی مقابلے میں قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بالاچ کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے تک شھید فدا چوک پر دھرنا جاری رکھیں گے۔