بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت دودا بلوچ ولد ناصر اور عدنان ولد نذر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
لاپتہ ہونے والوں میں دودا کو پاکستان فورسز نے کل رات ساحلی شہر گوادر کے علاقے پسنی سے جبکہ عدنان کو گذشتہ دنوں تربت سے حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔