گوادر: پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

273

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت بلال ولد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق مذکورہ نوجوان ‏جسکی عمر 16 سال ہے، اور وہ گوادر وی ٹی سی کالونی کا رہائشی ہے جس کو کل 20 نومبر کی شام کو فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔