کوئٹہ: آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی کانگو وائرس سے جانبحق

222

سول ہسپتال کوئٹہ کے آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی کانگو وائرس سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق غفار خان اچکزئی فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھے ۔ ان کو سندھ گورنمنٹ کراچی کے انفیکشیس ڈیزز سینٹر میں رات کو منتقل کیا گیا تھا۔

فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس کا شکار ہونے والےآئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی سندھ گورنمنٹ کراچی کے انفیکشیس ڈیزز سینٹر کراچی میں زیر علاج تھے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ سامنے آگئے۔

کانگو کے دو نئے مریض جناح ٹائون اور کاسی روڈ سے رپورٹ ہوئے ہیں جنہیں بخار، جسم میں درد، ناک سے خون آنے اور تیزی سے پلیٹلیٹس کم ہونے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔

جناح ٹاؤن کے رہائشی 30 سالہ جہانگیر اور کانسی روڈ کے رہائشی 27 سالہ شمائل کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں داخل کرادیا گیا۔

مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹس میں کانگو کی تصدیق ہوگئی جن کا علاج جاری ہے، سول ہسپتا ل کانگو وائرس رپورٹ ہونے کے بعد وارڈز میں حفاظتی اسپرے کیا گیا۔ اس کے علاوہ عملے اور ہسپتا ل مین داخل ہونے والوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا۔