بلوچستان کے علاقے سوراب اور کوئٹہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہے-
تفصیلات کے مطابق بروز پیر فجر نماز کے وقت کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر المسلم ہوٹل سوراب کے مقام سے مقامی انتظامیہ کو لاش کی اطلاع ملی جسے انتظامیہ نے برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا ہے-
سوراب انتظامیہ کے مطابق لاش بلوچستان کے شہر حب کے رہائشی مبینہ طور پر نشے کی عادی شخص خاور علی ولد محمد انور نامی شخص اسلم کے نام سے ہوئی –
سوراب انتظامیہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے-
ادھر بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری گلی نمبر 8 میں واقع گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ برآمد لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے-