پروم: علم کے بغیر ہم ترقی کی منزل تک پہنچ نہیں پاتے۔ تقریب سے مقررین کا خطاب

325

پنجگور کے تحصیل پروم میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں گولڈن ویک کے دوران بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خاص سکول کے استاد اور بلوچی زبان کے شاعر احمد علی خادم تھے، تقسیم انعامات کے حوالہ سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علم کے بغیر ہم ترقی کی منزل تک پہنچ نہیں سکتے ہیں، جب تک ہم اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرکے اُنہیں کتابوں کی طرف راغب نہیں کرتے ہیں تب تک ہم ایک بہترین تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل نہیں دے سکتے، علم حاصل کرنا سب مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے اور ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنی بچیوں کو بھی تعلیم کے میدان میں لائیں تاکہ یہی بچیاں کل قوم کا معمار بن کر ایک تعلیم یافتہ معاشرہ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

سکول کے ہیڈ ماسٹر الطاف منیر بلوچ نے کہا کہ آنے والے سال میں اگر زندگی رہا تو سکول کو ڈسٹرکٹ کے بہترین سکولوں کی صف میں لا کھڑا کردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے بچوں میں علمی زہانت کی کوئی کمی نہیں اور یہی بچے اور بچیاں مستقبل میں ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں جاکر اپنی خدمات سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیمی ماحول میں مستقبل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ایک مضبوط اور علمی جذبہ سے سرشار ایک ٹیم ہے اور اُن کی کوششوں کے بدولت پروم جیسے ایک پسماندہ علاقے میں ایک علمی ماحول پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔