بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند میں ردیگ اور شند کے درمیان گھات لگا کر پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے دشمن کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ہفتے کی صبح دس بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اس وقت کیاہے جب ویگو گاڑی میں سوار پاکستانی فوج کے تین اہلکار قریبی چوکی سے پانی لینے کے لیے ’مرزا زو ‘ کے مقام پر پہنچے۔ دشمن کو ہدف میں لے کر بلوچ سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ دشمن کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ بلوچ سرمچار دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ جب تک مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج قابض رہے گی ان پر حملے جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد سرمچار بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔