لیاری میں بلوچ لٹریسی کیمپئین کے موضوع پر تقریب کا انعقاد

161

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپئن کے نام سے لیاری میں انٹریکٹیو سیشن کانعقاد کیا گیا۔

تقریب چار مختلف حصوں پر مشتمل تھا جس میں لیاری کے تعیمی بحران کے حوالے سے تقاریر، کیرئیر کاؤنسلنگ، ٹیبلو اور بلوچ لٹریسی کمپئن پر پریزنٹیشن سمیت بک اسٹال بھی لگایا گیا جس میں تنظیم کے لٹریچر گام ، نوشت ، بی ایل سی کتابچہ اور مختلف موضوعات پر کتاب رکھے گئے۔

پروگرام کا مقصد لیاری میں تعلیمی بحران اور تعلیم کی اہمیت و ضرورت سمیت مختلف سماجی برائیوں کے حوالے سے بلوچ عوام کو آگاہ کرنا تھا۔

تنظیم کے مرکزی عہدہ داران سمیت لیاری کے سماجی کارکنان نے تعلیمی موضوع پر تقاریر کی اور علاقے کے تعلیمی بحران کو اجاگر کیا۔

جس میں انہوں نے کہا کہ لیاری جو قبل یونان جیسی رونقوں سے جانا جاتا تھا جس میں فلسفہ، ادب، سیاست سمیت دیگر علمی بحث و مباحثے ہوا کرتے تھے مگر آجکل یہاں کی پہچان صرف فٹبال اور منشیت رکھا گیا ہے۔ لیاری کے نوجوان بہت ہی زہین اور تخلیق نگار ہیں مگر ایک سازش کے تہت یہاں کے نوجوانوں کو پیچھے دکھیلا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ یہاں کہ نوجوانوں کی صحی کونسلنگ کرکے ان کے تخلیق کو اجار کریں اور معاشرے میں ایک علمی ماحول پیدا کرنے میں نوجوانوں کی مدد کریں۔ تقریب میں لیاری کے مختلف اسکول اور کالجوں کے طلباءو طالبات سمیت اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اساتذہ میں بی ایل سی کتابچہ تقسیم کیا گیا۔