تربت: ٹریفک حادثے میں3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

127
File Photo

ہوشاپ سے تربت شادی کی تقریب میں آتے ہوئے زمیاد گاڑی الٹنے سے 3، افراد جان بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق اتوار کے روز دوپہر کے وقت ہوشاب سے تربت آتے ہوئے ایک زمیاد گاڑی سامی پل پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں عورتیں اوربچے سوار تھیں جو ایک شادی میں شرکت کے لیے آرہے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثہ میں 3افراد جان بحق ہوگئے ہیں جن کے نام رحیم ولد امیربخش،شاہ بخش ولدحاتم اوراورنورداد ولد وزیر بتائے جاتے ہیں جبکہ زخمیوں میں جلیل ولد اختر، رگام ولد جمعہ، شے نور ولد چارشمبے، عابد ولدحامد، سعید ولدچارشمبے اورشاہ جہان ولد حاتم شامل ہیں زخمیوں کو فوری طورپرتربت ہسپتال منتقل کیاگیا۔

جان بحق ہونے والے میٹرک اور انٹر کے طلباء بتائے جاتے ہیں۔