بلوچستان فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

206
File Photo

بلوچستان کے شہر حب، منگچر اور خضدار میں فائرنگ اور خنجر زنی کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حب شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ نعش اسپتال منتقل کردی گئی ۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب شہر کے علاقہ اکرام کالونی گلشن لسبیلہ ڈائنو کالونی سے متصل علاقے میں اپنے گھر کے باہر بیٹھے 20سالہ نوجوان ریحان مگسی پر گلی میں داخل ہونیوالے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ واقعہ کی وجوہات کو جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

منگچر سے آمد اطلاعات کے مطابق خالق آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں محمد ایوب ولد عطاءمحمد قوم گوریزئی محمدحسنی ہلاکہوگیا۔ واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

دریں اثنا خضدار میں ہوٹل کے مالک کوخنجر سے وار سے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خضدار میں خنجر سے وار کرکے ایک نوجوان عطاءاللہ ولد محمد اسماعیل جتک ساکن قادرآباد کو قتل کردیا گیا۔

وہ ایک ہوٹل مالک تھے کام ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ ملزمان نے ان پر حملہ کردیا اور خنجر سے وار کرکے انہیں شدید زخمی کردیاگیا جو بعد ازاں جانبر نہ ہوسکے قتل کے الزام میں پولیس نے چار ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔