بارہ سالوں سے جبری لاپتہ رمضان مینگل کو بازیاب کیا جائے – لواحقین

117

محمد رمضان مینگل سارونا کے رہائشی ہے انہیں 12 سال قبل جنوری 2011 میں ریاستی اداروں نے صنعتی شہر حب چوکی سے جبری گمشدگی کا شکار بنایا۔

محمد رمضان مینگل کے لواحقین کے مطابق جنوری 2011 میں رمضان مینگل کو حب چوکی سے ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ 12 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اِن 12 سالوں میں ہمیں ان کے بارے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے کہ وہ کہاں ہے، کس حال میں ہے اور انہیں کس جرم کی پاداش میں جبری لاپتہ کیا گیا ہے اور پورے خاندان کو کیوں اجتماعی سزا اور اذیت میں مبتلا کیا گیا ہے۔

لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ محمد رمضان مینگل کی با حفاظت بازیابی کے لئے ہماری مدد کریں اور ہماری آواز بنیں۔۔