آئندہ کے نسلوں کو محفوظ بنانے کی خاطر قربانی کا جذبہ رکھنا ہوگا ۔ سردار اختر مینگل

202

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وڈھ میں مینگل قبائل کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان بالخصوص وڈھ میں جو حالات بھی پیدا کیے گئے ہیں یہ کوئی حادثاتی نہیں بلکہ منصوبے کے تحت پیدا کیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مینگل کوٹ وڈھ میں مینگل قبائل کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جرگہ میں مینگل قبائل کے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

سردار اختر مینگل نے اپنے خطاب میں جرگے میں موجود تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو اپنے آنے والے کل کے لیے ذہنی طور پر تیار ہونا ہوگا اگر سستی بھرتی گئی تو آپ لوگوں کی آنے والی نسلیں بھی غیرمحفوظ ہوں گی۔ اپنے آئندہ کے نسلوں کو محفوظ بنانے کی خاطر اب سے قربانی ک جذبہ رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اس غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے کہ سرکار یا انتظامیہ ان کھ بنیادی حقوق کی تحفظ کرے گی۔ موجودہ انتظامیہ اور نگران وفاقی حکومت ہو یا صوبائی ہو ان سے اپنی بنیادی حقوق کی تحفظ کی توقع رکھنا بے کار ہوگی کیونکہ سرکار مخصوص افراد یعنی اپنے اثاثوں کی تحفظ کے علاوہ عوام کے تحفظ کی جذبات نہیں رکھتی۔

یاد رہے کہ وڈھ بازار گزشتہ تین ماہ سے جنگ کی وجہ سے بند تھا اور آج بعد از نماز جمعہ بازار کھل گئی۔

22 اکتوبر بروز اتوار کو وڈھ سے کوئٹہ تک بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں بلوچستان بالخصوص وڈھ کے پیدا کردہ حالات کے کرداروں کے خلاف لانگ مارچ ہوگا۔ لانگ مارچ کوئٹہ پہنچ کر آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلسے میں کیا جائے گا۔