کوئٹہ: کانگو وائرس کا ایک اور مریض چل بسا

117

فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کانگو وائرس کے انتقال کرنے والے مریض کا تعلق افغانستان سے تھا تاہم وہ عارضی طور پر سیٹلائٹ ٹاون کوئٹہ میں مقیم تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کو 23 ستمبرکو اسپتال لایا گیا تھا جہاں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کاعلاج جاری تھا۔ بلوچستان میں اس سال کانگو وائرس سےاموات کی تعداد 12ہوگئی ہے، فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے چار مزید مریض زیر علاج ہیں۔