بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں شالکوٹ تھانے کے ایریا میں پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔
دھماکے سے پولیس کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد فورسز کی مزید نفری نے پہنچ کر جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقوں کی ناکہ بندی سخت کردی ہے۔