کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں مارے جانے والے ایک اور شخص کی شناخت ہوگئی

499

‏کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں قتل کیے جانے والے افراد میں ایک شخص کی شناخت اتر خان بنگلزئی کےنام سے ہوئی۔

خاندان کا کہنا ہے کہ اتر خان کو 25 روز قبل سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے مستونگ سے انکے گھر میں چھاپے کے دوران جبری لاپتہ کردیا تھا۔ بعد ازاں وہ لاپتہ رہے اور گذشتہ دنوں ایک جعلی مقابلے میں مارے گئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان میں دو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنوں میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

دعویٰ کے مطابق پہلا آپریشن ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد 5 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دوسرے آپریشن میں بھی شدید فائرنگ کے بعد کالعدم تنظیم داعش کے 3 ارکان کو ہلاک کو کر دیا تھا۔

تاہم بسیمہ میں مارنے جانے والے تمام افراد کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے ناموں سے ہوئی ۔