ڈیرہ بگٹی سے پاکستان فوج نے مزید پانچ افراد کو لاپتہ کردیا۔
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ سے پاکستانی فوج نے پانچ افراد کوحراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ جن میں او جی ڈی سی ایل کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت علی گل ولد سیف دین بگٹی، نیاز ولد مسکان بگٹی، نصیر ولد ٹھارہ بگٹی، پیر بخش ولد جلال بگٹی اور جورک ولد جان محمد بگٹی کے ناموں سے ہوئے ہیں۔
مذکورہ تمام لوگ بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ چندرازائی سے تعلق رکھتے ہیں اور زین کوہ کے رہائشی ہیں۔