ڈیرہ بگٹی: مزید ایک لاپتہ شخص کی شناخت ہوگئی

277

ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے مزید ایک شخص کہ شناخت ہوگئی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حاجی میاں خان ولد صالح بگٹی جو عدل خان کالونی کا رہائشی ہے، اور پی پی ایل کمپنی کا ملازم ہے آج صبح پاکستانی فورسز نے اس کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے، جبکہ مختلف مقامات پر فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپوں کے بھی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہی کہ صبح سے فضا میں گن شب ہیلی کاپٹروں کی پرواز بھی جاری ہے اور کئی مقامات پر گھروں کو بمباری کر کے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کے اطلاعات ہیں۔