ڈیرہ بگٹی: فوجی آپریشن جاری، مزید 4 افراد لاپتہ

438

ضلع ‏ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے ، اطلاعات ہیں کہ تحصیل سوئی سے پاکستانی فورسز نے مزید چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ،جن کی شناخت لوٹا بگٹی اور اس کا بھائی دین محمد ولد جوانسال بگٹی، شریف ولد غوث بگٹی ،فاروق ولد براہیم بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

جبکہ دینار کالونی سے علی بخش ولد علی خان بگٹی کو ان کے گھر سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے، جبکہ مختلف مقامات پر فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہی کہ صبح سے فضا میں گن شب ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہے اور کئی مقامات پر گھروں کو بمباری کر کے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔